گرفتار ملزمان میں محمد منیر، عابد علی، محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور اشتیاق احمد شامل
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کا بڑا ایکشن کرپشن، بدعنوانی اور دہوکہ دہی میں ملوث ہائوسنگ اتھارٹی کے کرپٹ سرکاری آفسر سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا. گرفتار ملزمان میں محمد منیر، عابد علی، محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور اشتیاق احمد شامل ہیں.
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم محمد منیر ایف جی ای ایچ ایف میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھا۔دیگر گرفتار ملزمان کرپشن اور دہوکہ دہی سے حاصل کردہ رقوم کے بینیفشری ہیں.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے جعل سازی اور دہوکہ دہی میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان جی 14 کی سب سیکٹرز کے سپلیمنٹری ایوارڈ آف بلٹ اپ پراپرٹیز (BUPs) میں جعل سازی اور کرپشن میں ملوث ہیں.
ملزمان نے مبینہ طور پر اصل مالکان کو دیے جانے والے بی یو پیز کے ساتھ ساتھ 5 بی یو پیز پر غیر قانونی طور پر پرائیویٹ افراد کو شریک مالک ظاہر کیا. پرائیویٹ افراد نےجعلی کوائف کی بنیاد پر رقوم حاصل کیں۔ملزمان نے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے مذکورہ جعلسازی کی جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے


