
وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے طاہرالقادری،جمعیت نظریاتی اورمولاناسمیع الحق کےساتھ اتحادکے باوجود2013کی نسبت8ہزارووٹ کم لئے ہیں،دھاندلی کے باوجود اور تین جماعتوں کی اتحادسمیت گزشتہ کی نسبت کم ووٹ لینایہ تحریک انصاف کی سیاسی موت ہے،یہ شکست تحریک انصاف کی خودکی ہے جس پروزیراعلیٰ کواستعفیٰ دیناچاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںحلقہ این اے فورکے پارٹی قائدین اور کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر مقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ کیسے دوسروںکوشکست دینے کی بات کرتے ہیںحالانکہ یہ نشست انکی سابق ممبرقومی اسمبلی کی تھی، تحریک انصاف کے پانچ ممبرصوبائی اسمبلی اس حلقے سے ہیںاورضلعی ناظم بھی اس حلقے سے،وزیراعلیٰ کواس کے باوجودکم ووٹ لینے پرہوش کے ناخن لینے چاہئے،یہ حلقہ کبھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کانہیںرہا۔انجینئرامیرمقام نے حلقہ این اے فورکے رہنماﺅںاورکارکنوںکوداددیتے ہوئے کہاکہ جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حلقہ این اے فورپرمقابلہ کیااس کی مثال نہیںملتی جس پرمیںتمام کارکنوںاورعلاقے کے قائدین کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔




