سحرش نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جوائنٹ سیکرٹری بھی ہیں، افضل بٹ اور دیگر قائدین کی مبارکباد
بانیWJAP فوزیہ کلثوم رانا اور دیگر ممبرز نے بھی ان کی کامیابی کو مستقبل کے لیے خوش آئیند قراردیا
اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جوائنٹ سیکرٹری صحافی سحرش قریشی سینئر سوشل میڈیا پرڈیوسر تعینات
بین الاقوامی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو میں بطور ملٹی میڈیا پروڈیوسر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں ترقی دے کر سینئر سوشل میڈیا پروڈیوسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ نے سحرش قریشی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان WJAP) کی تمام ممبرز نے بھی سحرش قریشی کی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کی پیشہ ورانہ محنت اور صحافتی لگن کا نتیجہ ہے۔ بانی وجا فوزیہ کلثوم رانا کا کہنا تھا کہ خواتین صحافیوں کو ایسے پلیٹ فارمز پر آگے بڑھتا دیکھنا پاکستان میں آزاد اور متوازن صحافت کے مستقبل کے لیے خوش آئیند ہے۔
صحافتی حلقوں نے بھی اس ترقی کو پاکستان کی صحافت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثمر ہے بلکہ پاکستان کی خواتین صحافیوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔
ان کی اس کامیابی پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ان کے اعزاز میںایک خصوصی تقریب منعقد کر کے انہیںخراج تحسین پیش کیا



