دبئی :متحدہ عرب امارات میںجاری ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے. پاکستان ، انڈیا ، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے.
سپر فور مرحلے کا آغاز ک20ستمبر سے ہو گا .پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف
پاکستان اوربھارت سپر فور مرحلے کا اگلے میچ میں 21 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے.دوسرے میچ میں شاہین 23 ستمبر کو سری لنکا اور تیسرے میچ میں 25 ستمبر کو بنگلادیش سے ٹکرائیں گے۔
قبل ازیں ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 170 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے افغانستان کو سپر فور کی دوڑ سے باہر کردیا تھا.
ایشیا کپ :پاکستان ، انڈیا ، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا


