اسلام آباد:بالی ووڈ ہدایت کار پرہلاد ککڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریہ رائے سے بریک اپ کے بعد سلمان خان اپنا سر دویوار پر مارا کرتے تھے۔اس کا انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران کیا.
یاد رہے کہ سپراسٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان 2002 میں بریک اپ ہوا جس کا خوب چرچا رہا بلکہ اب تک اس سے متعلق خبریں آتی ہیں، حالیہ انٹرویو میں ہدایت کار پرہلاد ککڑ نے انکشاف کیا کہ علیحدگی کے بعد بالی ووڈ میں سبھی نے ایشوریا رائے سے منہ موڑ لیا جس سے وہ جذباتی طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔
پرہلاد ککڑ نے کہا کہ انھوں نے ذاتی طور پر اس کے اثرات کو دیکھا ہے، خاص طور پر ایشوریہ کے پیشہ ورانہ زندگی پر اس کے اثرات پڑے۔وکی لالوانی کے یوٹیوب چینل پر بات چیت کے دوران، پرہلاد ککڑ نے کہا کہ ایشوریہ کےلیے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ تھی کہ سلمان کی وجہ سے پوری انڈسٹری نے اس سے کنارہ کرلیا تھا۔
ہدایت کار نے کہا کہ حقیقت میں بریک اپ کے بعد ایشوریہ بہت سکون میں تھیں، سلمان ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے تھے اور وہ ایک طرح سے جنون میں مبتلا تھے۔
پرہلاد نے انکشاف کیا کہ سلمان خان ایشوریہ کے فلیٹ میں آتے تھے اور اپنا سر دیوار سے ٹکراتے تھے، دونوں کا رشتہ ان کے اعلان سے بہت پہلے ہی ختم ہو گیا تھا،۔ بریک اپ ایشوریا رائے کے والدین کے لیے، خود ایشوریہ کے لیے اور یہاں تک کہ دنیا کے لیے راحت کی سانس تھی۔
ایشوریہ سے بریک اپ پر سلمان خان دیواروں سے سر ٹکراتے تھے

