
رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں گزشتہ برس کے اس عرصہ کے مقابلہ میں چاول کی برآمدات میں 31.91 فیصد اضافہ دیکھاگیا ۔ پاکستان شماریات بیوروکے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2017-18ءکے دوران ملک سے 621094 میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں چاول کی برآمدات کاحجم 482445 میٹرک ٹن تھا۔ زیر جائزہ اس عرصہ کے دوران برآمدی چاول کی مالیت 32 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے تین ماہ کے اس عرصہ میں برآمدی چاول کی مالیت 24 کروڑ 26 لاکھ 94 ہزار ڈالر تھی۔ دریں اثناءصرف باسمتی چاول کی برآمدات میں 2.43 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں باسمتی کے علاوہ دیگر اقسام کے 4442 میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے جس کی مالیت 29 کروڑ 93 لاکھ 21 ہزار ڈالر بنتی ہے۔


