
ڈھاکہ… بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سپلائی میں اضافہ ہے تاہم طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں کمی کی شرح محدود رہی۔گزشتہ روز ہونے والی ہفتہ وار نیلامی کے موقع پر چائے کی اوسط قیمت 230.17 ٹکے (2.79 ڈالر) فی کلوگرام رہی۔ایک ہفتہ قبل اس کی قیمت 230.27 ٹکے فی کلوگرام رہی تھی۔مارکیٹ میں 2.74 ملین کلوگرام چائے نیلامی کیلئے لائی گئی جس میں سے 12.8 فیصد چائے فروخت ہونے سے رہ گئی۔گزشتہ ہفتے 2.09 ملین کلوگرام چائے نیلامی کیلئے لائی گئی تھی جس میں سے 17.1 فیصد چائے فروخت نہیں ہوسکی تھی۔


