علی امین گنڈا پور فارغ،سہیل آفریدی کے پی کے نئے وزیراعلیٰ ہوں‌ گے

آج بدھ کوصوبے کے کم عمر ترین وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں 2024ئ کے انتخابات میں پی کے 70 خیبر 2 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے
اکنامکس میں‌ بی ایس سی کر رکھی ہے ، پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا
عمران خان کو توقع ہے کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے ایک نئی شروعات ہو گی: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد÷ پشاور(نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں وزیراعلیٰ کو تبدیل کر دیا ہے،علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کے پی کے نئے وزیراعلیٰ ہوں‌ گے. سہیل آفریدی پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں 2024ئ کے انتخابات میں پی کے 70 خیبر 2 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے .اکنامکس میں‌ بی ایس سی کر رکھی ہے ، پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ان کی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کیے گئے ہیں اور یہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ’خیبرپختونخوا میں اس وقت دہشت گردی کی بدترین صورتحال ہے۔ اس سال ریکارڈ واقعات ہوئے اور اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کے مطابق ’اورکزئی کے واقعے پر عمران خان بہت افسردہ ہیں اور کہا ہے کہ اب کوئی چارہ نہیں کہ میں یہ تبدیلی کروں۔ اس دوران خان صاحب نے یاد دلایا کہ وہ بارہا کہہ چکے ہیں وفاقی حکومت نے غلط پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت خود کو اس پالیسی سے دور کرے۔ سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے جس طریقے سے افغان مہاجرین کو پاکستان بدر کیا اس سے ایسی نفرت بوئی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے وہاں کی حکومت سے کوئی تعلق نہیں رکھا۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ ’بلاول بھٹو جب وزیر خارجہ رہے وہ اس دوران ایک بار بھی کابل نہیں گئے۔ خان صاحب نے کہا کہ اشرف غنی حکومت کے ساتھ ہم نے تعلق رکھا اور حکمت عملی کے باعث ہم نے دہشت گردی نہیں ہونے دی تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت اور ایجنسیوں کی پالیسی سے خود کو دور نہیں کر سکی۔سلمان اکرم کے مطابق ’عمران خان کو توقع ہے کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے ایک نئی شروعات ہو گی۔ جرگے اور قبائل سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ یہ خان صاحب کا سوچا سمجھا موقف ہے تاہم آج کا واقعہ اس کا اصل محرک بنا ہے۔انھوں نےعمران خان کا پیغام دہراتے ہوئے کہا کہ ’اس کے بعد اب وفاقی حکومت کی رہنمائی صوبائی حکومت کرے گی۔ دہشت گردی کے خاتمے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم بیٹھیں اور اس معاملے کو دیکھیں۔ان کے مطابق سہیل آفریدی کی نئی حکومت سے معاملہ سمجھنے کی بات ہو گی، افہام تفہیم کی بات ہو گی۔ یہ خان صاحب کا ایک سوچا سمجھا موقف ہے اور پارٹی قیادت مکمل اعتماد کا اظہار کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل ّآفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات پرمکمل عمل ہو گا جبکہ وزیر اعلیٰ کا استعفی ایک آئینی مسئلہ ہے اس لیے وہ قوائد کے مطابق ہو گا۔بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہی صوبہ آگے بڑھے گا۔ علی امین کل پشاورجا کر گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ میں علی امین گنڈاپور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ وہ عمران خان کی ہدایات کو رد کرے۔ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں اور تمام ارکان اسمبلی عمران خان سے وفادار ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی۔