ُ سیکورٹی صورت حال اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے بند

بند ہونے والے تعلیمی اداروں مین جی سکھ اور جی سیون ، ایف سکس اور ایف سیون کے سکولز شامل ہیں
ان تعلیمی اداروں‌ میں‌ سیکورٹی صورت حال کے باعث دیگر صوبوں‌ سے آنے والے پولیس اہلکار ٹھریں‌گے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ اسلام آباد مارچ کے باعث پیدا ہونے سیکورٹی صورت حال کے باعث
(بلال نیازی)وفاقی دارالحکومت کے 24 تعلیمی ادارے آج 22 ستمبر بروز منگل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فہرست میں شامل اداروں کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق تعطیلات والے 24 تعلیمی اداروں میں اسلام آباد کی سیکورٹی کے لئے آنے والی پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بند رہنے والے تعلیمی اداروں میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد سکول شامل ہیں جو ریڈ زون کے نزدیک آتے ہیں.دیگر تعلیمی ادارے کھلے رہیں‌گے جبکہ راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بھی کھلے رہیں‌گے.
اس کے علاوہ اسلام آباد کے داخلی راستوں‌ ترنول، سنجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے مخصوص تعلیمی ادارے بھی آج منگل سے بند رہیں گے۔تعلیمی ادارے تاحکم ثآنی بند رہیں‌ گے.
دوسری طرف اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے خیبر پختونخوا سے آنے والے مظاہرین کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اہم شاہراہوں کے ساتھ خندقیں کھودنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں (بیریئرز) کھڑی کرنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، عارضی رکاوٹیں بنانے کے لیے خالی شپنگ کنٹینرز کو مٹی کی بوریوں سے بھرا جا رہا ہے۔