
اسلام آباد ۔… پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام مینز اینڈ وومینز ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ایونٹ میں چاروں صوبے‘ پاکستان آرمی ‘ واپڈا ‘ سوئی سدرن گیس‘ واہ آرڈینس فیکٹری اور ایچ ای سی کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔


