
ہانگ کانگ … جنوبی افریقہ نے ہانگ کانگ سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پلیٹ فائنل میں ہانگ کانگ نے ایم سی سی کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4.5 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ سہیل خان نے 14 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 46 اور حماد اعظم نے 12 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان سیرل ریو 39 اور اوبرائے سوانپول ناٹ آﺅٹ 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس سے قبل پلیٹ فائنل میں ہانگ کانگ نے ایم سی سی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے ایم سی سی کی طرف سے دیا گیا 114 رنز کا ہدف 4.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔



