روہیلانوالی میں حکومتی روکاوٹوں کے باوجود عدالتی حکم پر سوئی گیس کے ڈیمانڈ نوٹ جاری ہونا شروع ہو گئے.جمشید دستی

 

روہیلانوالی …. روہیلانوالی میں عدالت عالیہ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے حکم پر 8 سال بعد محکمہ سوئی گیس نے شہریوں کو آن لائن میرٹ کے مطابق گھریلو کنکشن کی فراہمی کے لیے 2016 میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع تفصیل مطابق 2008 میں علی پور جتوئی شہرسلطان روہیلانوالی بنگل والی مکھن بیلہ بھنڈے والی میں سوئی گیس میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا لیکن اس دور حکومت میں یہ منصوبہ تکمیل کے پہلے ہی مرحلہ میں التوا کا شکار ہو گیا حکومت تبدیل ہونے پر مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے مزید اس منصوبہ میں رکاوٹ کھڑی کردیں جس سے منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا جس پر شہر سلطان کے شہری ملک سعید ظفر سہیل اختر غوری نے کونسل میاں خالد نعیم بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کے زریعہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ملتان سے رجوع کیا جس پر عدالت عالیہ ہائی کورٹ ملتان نے رٹپٹشن 14460/16پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے ان علاقوں میں فوری گیس چالو کرنے کا تاریخی فیصلہ دیا جس پر محکمہ نے عمل کرتے ہوئے روہیلانوالی میں سوئی گیس منصوبہ مکمل کر کے 2016 میں شہریوں کو میرٹ کے مطابق گھریلو کنکشن کی فراہمی شروع کردی جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شہریوں جام غلام عباس جام اشرف جام خضر ظفر حسین مقدس رضا رانا عمر فاروق رانا شاکر خلیل ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ ملتان بینچ کے حکم پر سوئی گیس کی فراہمی پر عدالت عالیہ ہائی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم سے شہریوں کا دیرینہ خواب کی۔ تکمیل ممکن ہو ئی سیاست دانوں نے ہمیشہ مفاد عامہ کے منصوبہ پر رکاوٹیں کھڑی کئیں ہیں دریں اثناء ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روہیلانوالی کے علاقوں میں ہائی کورٹ کےحکم سے سوئی گیس کی فراہمی منتخب سیاست دانوں کے لیے لمحہ فکر ہے جنہوں نے اس میگا پراجیکٹ میں رکاوٹیں کھڑی کئیں مقامی ایم این اے کو سوئی گیس منصوبہ یاد آگیا انہوں نے کہا کہ روہیلانوالی کے350 شہریوں کی درخواستیں محکمہ کے میرٹ پر آگئی ہیں جو 2016 میں ہمارے ورکرز نے جمع کرائیں تھیں اور جنہوں نے اس سوئی گیس منصوبہ کی تکمیل کے لیے عدالتی جدوجہد کئی جو قابل ستائش ہے گزسشتہ دن ملک سعید ظفر کھچی سہیل اختر غوری رانا ایوب نے شہریوں میں ڈیمانڈ نوٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کئی اس موقع پر ملک سعید ظفر کھچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوئی گیس منصوبہ 8 سال سے سیاسی مخالفت کی وجہ سے التوا کا شکار رہا ہماری آئینی اور قانونی جدوجہد سے آج روہیلانوالی کے شہریوں کا دیرینہ خواب پورا ھو گیا مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی سوئی گیس کے منصوبہ میں رکاوٹ تھے آج انہیں سوئی گیس منصوبہ یاد آگیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی اس منصوبہ میں رکاوٹ نہ بنتے تو آج شہر سلطان جتوئی علی پور کی عوام کی طرح شہری سوئی گیس کی نعمت سے مستفید ہورہے ہوتے انہوں نے کہا کہ سہیل اختر غوری کی روہیلانوالی کے شہریوں کے لیے سوئی گیس فراہمی کے لیے جدوجہد قابل ستائش ہے ہم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس منصوبہ کے لیے طویل عدالتی جنگ لڑ ی جس کی بنا پر تھانہ شہرسلطان میں پرچہ بھی درج کرایا گیا انہوں نے کہا دن رات کھڑے ہو کر یہ منصوبہ مکمل کرایا آئے ہے اور آج بخاری گروپ اس پر سیاست چمکانے آگیا ہے شہری باشعور ہیں جو شہر کی ترقی کے دشمنوں کو 2018 کے الیکشن میں مسترد کردے گئ