
سیالکوٹ.. ایرپورٹ سکیورٹی فورس نے سیالکوٹ ایرپورٹ سے ہیروئین اٹلی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1200گرام ہیروئین برآمد کر لی.
سیالکوٹ.. اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم علی رضا قطر سے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا.
سیالکوٹ.. ملزم نے ہیروئین اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی کہ دوران چیکنگ اے ایس ایف حکام نے پکڑ لی.
سیالکوٹ.. ملزم علی رضا کا تعلق جیسروالہ، ڈسکہ سے ہے، جسے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے.



