سام سنگ نے اسپین میں ایک پرواز میں 200مسافروں کو نوٹ 8 تحفے میں دے دیئے۔

مڈرڈ… دنیا کی معروف موبائل فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اسپین میں ایک پرواز میں سوار 200مسافروں کو نوٹ 8 تحفے میں دے دیئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ا سپین کے شہر لاکارونہ سے میڈرڈ جانے والی فلائٹ میں رات کے وقت مسافروں نے یہ بالکل بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ان کا سفر اس قدر یادگار ہو گا اور انہیں سام سنگ کی جانب سے تحفہ دیا جائے گا جس کی قیمت ٹکٹ سے بھی کئی زیادہ ہے۔ سام سنگ کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب ان کا انتہائی مہنگا اور جدید موبائل نوٹ 7کے پھٹنے کی خبریں سامنے آئیں اور تمام فضائی کمپنیوں نے اسے جہاز میں لانے پر پابندی عائد کر دی تاہم اس تاثر کے باعث سام سنگ کو بڑا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا لیکن اب سام سنگ کمپنی کے اہلکار طیارے میں جا کر اپنے 200موبائل فون مسافروں کو تحفے میں دیئے ہیں کیونکہ یہ ایک محفوظ ترین موبائل فون ہے۔