ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سے تین قیدی جعلی رو بکار پر نکلنے میں کامیاب

سیالکوٹ …ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کی سیکورٹی کا پول اس وقت کھل کر سامنے ا گیا جب خطرناک مقدمات میں ملوث تین ملزمان جیل انتظامیہ کو دھوکہ دے کر نکل جانے میں کامیاب ہو گیۓ.تینوں ملزمان سنگین مقدمات میں جیل میں بند تھے .ملزمان کا تعلق نواہی  علاقوں  سے ہے .بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی طرف سے جج کے جعلی دستخطوں سے رو بکا ر. تیار کر کہ جیل حکم کو بھیجی گئی .جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں ای .جیل حکم نے واقع کے بعد اسس ماملے کا مقدمہ تھانہ سول لائنزمیں درج کروا دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مرے جا رہے ہیں .