میانوالی عیسی خیل میں تقسیم انعامات کی تقریب,

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی …عیسی خیل میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب وزیرآبپاشی پنجاب امانت اللہ خان شادی خیل کی بطورمہمان خصوصی شرکت چیرمین ، وائس چیرمین سمیت اعلی عہدیداران بھی شریک تھے

میانوالی سپورٹس فیسٹیول میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل کے تقسیم انعامات کی تقریب تھی جس کے مہمان خصوصی جناب صوبائی وزیر آبپاشی حاجی امانت اللہ خان شادی خیل تھے ان کے ساتھ چیئرمین محمد ریاض خان اور وائس چیئرمین محمد زبیر خان دیگر معززین شہر صحافی برادری کھگلانوالا یو سی کے چیئرمین عزیز الرحمن خان ، عبدالکریم خان المعروف ببی خان و کونسلر صاحبان و ھیڈ ماسٹر ہائی سکول نمبر 1 غلام نصیر چشتی اور دیگر اساتذہ کرام نےشرکت کی۔