چیچہ وطنی …رپورٹ.رضوان احمد
بورے والا گگو منڈی تین مسلح ڈاکو مرغیوں کے بیوپاری سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔بیوپاری محمد عابد عارف والا سے مزدا ڈالے پر 68 موڑ جا رہا تھا کہ اڈا شاہ جنید کے نزدیک ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کی ناکہ بندی کر دی۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرغیوں کا بیوپاری محمد عابد سپلائی کے لیے مزدا ٹرک پر عارف والا سے اڈہ 68 موڑ جا رہا تھا جب وہ شاہ جنید کے نزدیک پہنچا تو بلا نمبری 125 موٹر سائیکل سوار تین نا معلوم مسلح ڈاکووں نے اسے روک لیا اور نقدی 5 لاکھ 50 ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔۔


