راچڈیل(عارف چودھری سے )پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے ٹریڈ اور انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کے ہمراہ اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چئیرمین ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر راچڈیل میں ملاقات کی اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مادر وطن کے لئے انکی بے لوث خدمات کو سراہا اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک نے بحیثیت چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی او پی ایف پاکستانی کمیونٹی کے لئے بے پناہ کام کیا جب میں دبئی میں قونصل جنرل تعنیات تھا تو انہوں نے وہاں کے دورے بھی کئے اور کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں انکا کردار مثالی تھا۔-اس موقع بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا ہم نے اس پر بات کی ہے کہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کو کیسے حل کیا جائے ۔ما نچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات ٹریڈ اورانوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کا کہنا تھا کہ بر طانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا پاکستان میں کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیجتے میں اہم کردار ہے ہم بیرسٹر امجد ملک کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔اپنے چیمبر میں بیرسٹر امجد ملک نے پر تکلف ظہرانہ بھی دیا اور قونصل جنرل طارق وزیر اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کو خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں آخر میں سینئر صحافی عارف چودھری کے کزن اور بر طانیہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت مر حوم نسیم نیاز جو دو روز قبل خالق حقیقی سے جاملے گھی کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔


