
بہاولپور…چولستان صحرا میں لکڑی کی کٹا ئی معمول بن گیا. محکمہ جنگلات کے افسران ن لیگی ایم پی اے کے ایما پر چوروں کی پشت پناہی کرنے لگے. تفصیلات کے مطابق چولستان صحرا جہاں ویسے ہی فصلیں بہت عرصہ بعد اگتی ہیں میں ٹمبر مافیا سر گر م ہو گیا .اس علا قے میں بہت سی نایاب نسل کی لکڑی ہوتی ہے جس کو کا ٹنے پر پابندی ہے مگر ن لیگی ایم پی آ ے اقبال چنڑ جو اس وقت چولستان کے معاملات کا چیئرمین بھی ہیں نے اس علا قے میں ٹمبر مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے .اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فارسٹ افسر بھی کارروائی کرنے سےگر یز اں ہیں . گزشتہ دنو ں مقامی ذمہ دار نے لکڑی چوروں کو پکڑ کر لیا مگر محکمہ کے افسران نے انھیں پکڑنےاور کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ملزمان آج بھی سر عام دندنآ تے. پھر رہے ہیں .جبکہ لکڑی چوروں کو پکڑنے والے ذمین دار کے بندو کو پکڑ کر مقامی ایم پی آ ے اقبال چنڑ کے کہنے پر تھانہ در یوا ڑ نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا .




