رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا ٹریفک پلان جاری، 5 پارکنگ پوائنٹس مختص.

لاہور…نورالعارفین

سٹی ٹریفک پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا ٹریفک پلان مرتب کر لیا، 1 ایس پی، 8 ڈی ایس پیز اور 700 ٹریفک وارڈن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 5 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے۔ رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ 2 سے 5 نومبر تک ہوگا، دوسرا مرحلہ 9 سے 12 نومبر تک ہوگا۔ رائیونڈ اجتماع میں آنے والے لوگوں کیلئے 5 پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جن میں 2 پارکنگ پوائنٹس گاڑیوں اور موٹر سائیکل کیلئے جب کہ 3 پارکنگ پوائنٹس ہیوی ٹریفک کیلئے بنائے گئے ہیں۔ رائیونڈ روڈ پر ایک ٹریفک کیمپ لگایا جائیگا۔ اجتماع پر ایک ایس پی، 8 ڈی ا یس پیز اور 700 ٹریفک وارڈنز دو شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اجتماع کی دُعا سے ایک گھنٹہ قبل رائیونڈ جانے والے تمام راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا، رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے واپس آنے والوں کو راستہ دیا جائے گا۔ باقی راستوں پر ڈائیورشن لگائی جائیں گی۔