امریکا کے چرچ میں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک 30 زخمی , حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میںفائرنگ سے27 افراد ہلاک 30 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے جنوب مشرق میں واقع چرچ میں فائرنگ کا واقعہ امریکی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی سے اترنے والے فرسٹ بپٹسٹ چرچ کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی، موقع پر ہی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں چرچ میں فائرنگ کرنے والا شخص مارا گیا ہے، حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو حکام نے ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تعداد کی تصدیق کی ہے تاہم اس میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔