
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں تعینات انلینڈ ریونیو سروس کے افسر یاسرپیر زادہ اپنی سرکاری نوکری سے غائب ہوکر سیاسی جماعت مسلم لیگ نواز کے پارٹی اجلاس میں شرئک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر پیر زادہ جو کہ سی ڈی اے بطور ممبر ایڈمن کام کر رہے ہیں اپنے سرکری منصب سے ہٹ کر ایک سیاسی جماعت کے پارٹی اجلاس کا حصہ بن گئے۔ اس حوالے سے پنجاب ہاوئس میں سابق نااہل وزیر اعظم نے پارٹی کے عہدیداروں کا اجلاس بلا رکھا تھا ۔ جس کامقصد پارٹی کی کے بارے مے سیاسی فیصلے کرنا تھے۔سرکاری افسرا ن جو کہ صرف حکومت کے ملازم ہوتے ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان افسران نیتمام سراکری جماعتوں کو ایک نظر سے دیکھنا ہوتا ہے مگر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن نے اپنے منصب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی نوکری بچانے اور سی ڈی اے کے وسائل پر اپنے غیر قانونی قبضے کو قائیم رکھنے کیلئے ایک سیاسی ورکر کے طور پر شرکت کی جو کہ ان کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔
سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن یاسر پیرزادہ دفتری اوقات میں مسلم لیگ ن کے ورکر بن گئے۔



