اسلام آباد…سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بلیو ایریا میں تجا وزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران مختلف پلازوں کے با ہر غیر قا نونی طور پر کی گئی متعدد تعمیرات اور تنصیبات کو ختم کر دیا گیا۔ بلیو ایریا میں تجا وزات کے خلاف کی جانے والی کار روائی میں پلازوں کے سامنے سیکورٹی انتظامات کے نام پر کی گئی تجا وزات کا خا تمہ کیا گیا۔ غیر قا نونی طور پر لگائے گئے سیکورٹی بیرئیر ز اور لوہے کی باڑ کو ختم کر دیا گیا۔ ایک ٹاور کے باہر غیر قا نونی طور پر تعمیر کیا گیا سکیننگ روم اورسیکورٹی بیریئرزکو بھی ختم کردیا گیا ۔ دو سیکورٹی کیبن کو بھی ختم کردیا گیا۔اسی طرح ایک چھپر ہوٹل ،تین کنٹیر اور روڈ پر قائم شدہ دیگر تجاوزات کو بھی ختم کر دیا گیا ۔ دوسری کارروائی کی دوران میلوڈی مارکیٹ میں ایک بنک بلڈنگ کے عقب میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ چار دیواری کو بھی گرا دیا ۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی
Related Posts

کینیا:ارشد شریف کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار بے گناہ قرار، ترقیاں بھی مل گئیں
- Rizwan Malik
- August 31, 2023
- 0
پانچوں پولیس اہلکاروں کو انکوائری میں بیگناہ قرار دے دیا گیا، جبکہ 2 اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی اسلام آباد:کینیا […]

لاک ڈان کے دوران پارٹیاں سجانے پر برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ
- Rizwan Malik
- January 20, 2022
- 0
متبادل کے طور پر برطانوی وزیراعظم سیاسی دبائو کو کم کرنے کیلئے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز نرم کر رہے ہیں لندن :لاک […]

سی پیک کے باعث پاک چین تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، حکام سی پیک اتھارٹی
- Rizwan Malik
- September 29, 2019
- 0
اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاک چین تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے […]
