
اسلام آباد… وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق تمام فرقوں کے حقوق کی حفاظت کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گیاور اس سلسلہ میں تمام اقدامات کرنے کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق مسلم امہ کو موجودہ بدحالی سے بچانے کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں یو آئی پی ایم (یونیورسل بین العقائد امن مشن) کی طرف سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں کیا۔ انہوں نے پاکستان میں بین العقائد ہم آہنگی کے مقصد کےلئے سیمینار منعقد کرنے پر یو آئی پی ایم کی تعریف کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلئے فرقہ وارانہ عناصر کو معاشرے سے نکالنا لازمی ہے۔ تمام مذاہب کے بہت سے علمائ، خواتین اور نوجوان طلباء نے سیمینار میں حصہ لیا۔ سیمینار کا مقصد تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے اور مسلم ذہنیت میں بہتر تبدیلی لانا تھا




