اسلام آباد میں ختم نبوت ریلی و دھرنا، نظام زندگی مفلوج، دفاتر میں حاضری محدود

اسلام آباد . الیکشن ریفارمز کے نام پر ختم نبوت پر ہونے والے حملے کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ کی ختم نبوت ریلی نے وفاقی دارا لحکومت میں نظام زندگی معطل کر کے رکھ دی ہے.دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر،فیض آباد چوک پر دھرنے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کا رابطہ کٹ چکا ہے.جمعہ کے روز سینکڑوں افراد نے فیض آباد کے مقام پر نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے تھے .نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے قائدین بے کہا کہ وزیر داخلہ احسناقبال نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لئے آنا چاھتے ہیں انھیں صاف کہ دیا کہ وزیر قانون کے استعفے کے بغیر کوئیمذاکرات نہیں ہوں گے. ہم لوگ ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے.دھرنے کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ کا رابطہ اسلام آباد سے کٹ چکا ہے .دھرنے کے شرکا بڑھتے  جا رہے ہیں .جبکہ پولیس نے کنٹینر لگا  کر  ریڈ زون کو سیل کر رکھا ہے.