
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی ۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی کامران بخت کاجوئے کے اڈے پرریڈ10افرادگرفتار40440 روپے 11موبائل فون 3موٹرسائیکل برآمد مقدمات درج
میانوالی ۔ڈی ایس پی سرکل صدر خالد محمود رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی کامران بخت اور انکی ٹیم نے جواء کے اڈا بیٹھک صوبہ خان نزد شاہین بیکری وتہ خیل چوک پرریڈ کیا۔ جس میں 10 افراد، محمد اقبال ولد محمد خان قوم پٹھان سکنہ چھدرو، احسان ولد محمد صدیق سکنہ چوک اعظم ضلع لیہ، زوار حسین ولد محمد رحیم قوم پٹھان سکنہ جھامبرہ، ریاض ولد غلام رسول سکنہ محلہ میانہ، احمد خان ولد جہانگیر خان سکنہ چھدرو، آفتاب خان ولد محمد امیر سکنہ چھدرو، احمد حیات خان ولد امیر عباس سکنہ جھامبرہ، نصراللہ ولد محمد رمضان سکنہ چاہ محمد خان والا، احمد خان ولد سعید اللہ خان سکنہ روکھڑی، محمد توقیر اعظم ولد عبدالستار سکنہ چونگی سیلواں والی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم مبلغ 40440/- روپے، 11عدد موبائل،03 موٹر سائیکل برآمد کیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں جواء کا مقدمہ درج کیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او سٹی اور انکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس




