تحریک لبیک کے فیض آباد پر دھرنے کے پیچھے تحریک انصاف ہے,احسن اقبال

 

اسلام آباد …وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر مسلمان ناموس رسول کا معترف ہے۔ ہم سب اپنی ہزار زندگیاں بھی ان پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں،ہمیں خود کو مسلمان ثابت کرنے کے لئے کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ تحریک لبیک اور اس کے مقاصد ایک ہیں ۔ مذہبی جماعت کے فیض آباد پر دھرنے کے پیچھے تحریک انصاف ہے اور وہ دھرنے کے شرکاءاور قیادت کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرری ہے۔