
کو یٹہ ….چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال دو روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
صدر پی ایس پیانیس قائم خانی سیکرٹری جنرل رضا ہارون وائس چیئرمین اشفاق منگ اور دیگر بھی ہمراہ
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سیکرٹری جنرل رضا ہارون اور دیگر کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال۔ ہوا
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم بھائیوں کو بھائیوں سے ملانے آئیں ہیں
ہم نے نفرتوں کی سیاست کو دفنایا ہے اور کارکنان کو تلقین کی ہے کے نظریاتی اختلاف کو نفرتوں میں نہ بدلیں
حالیہ دنوں میں بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہیں
ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں
بلوچستان میں قیام امن کے لیئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔



