
کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک تیزرفتار آئل ٹینکر قریبی گھر میں جاگھسا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی میں واقع دارالعلوم کے قریب تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر کا ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹینکر ایک گھر میں دیوار توڑتا جا گھسا۔
حادثے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 20سالہ نورین دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق دیگر 7زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، جن میں سے چارزخمیوں کی شناخت سہیل، شمائلہ، فرحان اور فتح کے ناموں سے کی گئی۔
حادثے کے بعد آئل ٹینکر کاڈرائیورٹینکرچھوڑکرفرار ہو گیا


