حکومت 48 گھنٹے کے اندر مطالبات تسلیم کرے اور ظلم نہ کرے، ن لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی نے مستعفی ہونے کی دھمکی دےدی

 

اسلام آباد دھرنے پر ن لیگ کے سرگودھا سے2 ارکان پنجاب اسمبلی نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو اسٹاک غلام نظام الدین سیالوی نے  کو بتایا کہ حکومت 48 گھنٹے کے اندر مطالبات تسلیم کرے اور ظلم نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ سجادہ نشین پیر سیال شریف حمید الدین کے پاس جمع کرادیا ہے۔

سرگودھا سے ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ 48 گھنٹے بعد سجادہ نشین جو حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا۔

ان کی وزیر اعلی سے ملاقات متوقع ہے امید ہے کہ اسلام آباد کا مسئلہ پہلے ہی حل ہوجا ئے گا۔