
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی اونر شپ کے بغیر آپریشن کیا گیا ،معاملات طے پاگئے ہیں، مظاہرین زیادہ تر جگہیں خالی کر چکے ہیں،ساری چیزیں چند گھنٹوں میں نارمل ہوجائیں گی ۔
میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ دھرنا شرکاء کے خلاف آپریشن انتظامیہ نے کیا، ایگزیکٹو کو ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے موقع دینا چاہیے،جب دوسرے ادارےموقع نہیں دیں گےبہترکارکردگی نہیں آ سکتی۔
ان کا کہناتھاکہ گرفتار مظاہرین کو قانونی ضابطے پورے کرنا ہوں گے،دھرنا ہمارے لیےبحیثیت قوم بہت سارے سوالات چھوڑ کر جارہا ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے کے دوران لوگوں کواشتعال دلایا گیا،لوگوں کے گھروں پرحملے کیے گئے، جن کے گھروں پرحملے کیے گئے وہ بھی مسلمان اورختم نبوت پریقین رکھتے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ معاملہ ختم ہوگیا ہے اب تجزیہ کرنا ہے کہ نقصانات کا ازالہ کیسے ہو۔



