
اسلام آباد …. وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘ رکن ممالک کے مابین ہوابازی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں‘ ڈی ایٹ ممالک کی معیشت اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے رکن ممالک کے مابین پائیدار، پر امن اور مربوط تعلقات پر اتفاق کیا گیا ہے‘ ہوابازی کے شعبے میں پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی، 2018ءکی پہلی سہ ماہی میں اسلام آباد کا نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنل جبکہ گوادر ایئرپورٹ پر بھی آئندہ سال مارچ میں کام شروع ہو جائے گا جو دو سال میں مکمل ہوگا۔ وہ پیر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میزبانی میں ڈی ایٹ کے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرلز کے گیارہواں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔



