بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

چیچہ وطنی …رضوان  احمد

بورےوالا کے علاقہ تھانہ صدر میں پولیس مقابلہ۔۔مشکوک افراد کی سرگرمی کی اطلاع پٹرول پمپ سے بذریعہ ریسکیو 15موصول ہوئی تھی. 3 گھنٹے میں چک نمبر 505 ای بی اور ڈلن بنگلہ کے درمیان مسلسل 5 وارداتیں ہوئیں. ان وارداتوں میں 

1. بہزاد اشرف گجر (ڈلن روڈ سے 1لاکھ 45 ہزار روپےاور موبائل سامسنگ چھینا گیا۔۔
2.عمر دراز جوئیہ 505 ای بی روڈ سے 4ہزار روپے
3.زاہد منیر 505 ای بی روڈ سے 1200روپے
4.اللہ بخش رکشہ ڈرائیور 505 ای بی روڈ سے 800روپے
5.رکشہ سواری سے 505 ای بی روڈ سے 4000روپے چھینے گئے۔جس پر علاقہ کے اہم مقامات ہوٹل اور پٹرول پمپس پر بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے بھی پیغامات دئیے گئے.گزشتہ رات قریب 2:15 بجے جہاں خان نامی شخص نے اطلاع دی کہ 3 نامعلوم اشخاص نے موٹر سائیکل پر پٹرول ڈلوایا جو کہ مشکوک محسوس ہورہے ہیں اور وہ کڑکنی جھال کی طرف روانہ ہیں.اسی روڈ پرگشت پر مامور تھانہ صدر بورےوالا کی موبائل نے تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور قریبی فصلوں میں چھپ گئے.گبھراہٹ کے عالم میں ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا جوکہ باقی ابھی فصل کماد میں چھپے ہوئے ہیں.
ڈی ایس پی بورےوالا سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ علاقہ کو مکمل کارڈن کر لیا گیا ہے.ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ملک امانت عرف مانو تیلی سکنہ 515 ای بی سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک پسٹل,موبائل اور بھاگنے کے دوران پھینکا گیا موٹرسائیکل نمبری وی آر ایم 3668 برآمد ہوا ہے۔۔