
اسلام آباد:اڈیالہ روڈ راولپنڈی کی معروف سماجی شخصیت نصیر عالم کی پوتی حریم خرم نے چھ سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھ کر پورا خاندان کو روحانی خوشی سے سرشار کر دیا۔ نصیر عالم کا کہنا تھا کہ ان کی پوتی کو گزشتہ رمضان المبارک میں بھی روزہ رکھنے کا بڑاشوق تھا لیکن کم عمری کے باعث ہم اسے اس کی اجازت نہ دے سکتے تھے۔تاہم اس بار ہم نے نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے شوق اور لگن کے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز حریم خرم نے اپنا پہلا روز صبر اور استقامت سے پروان چڑھا کر پوری فیملی کو روحانی خوشی سے سرشار کر دیاجس پر پورا گھرانہ خدا وند کریم کا مشکور و ممنون ہے۔




