ڈی پی او میانوالی کا پریس بیٹرین چرچ سول لائن میانوالی کےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی ۔۔ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے موجودہ ملکی حالات اور حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر پریس بیٹرین چرچ سول لائن میانوالی کےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورسیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کےلیے مسیحی برادری کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر خالد محمود رانجھا اور انچارج سیکورٹی بھی ہمراہ تھے۔ ترجمان میانوالی پولیس