ساہیوال کے گرجا گھروں میں کر سمس کی تقریبات

چیچہ وطنی…رضوان احمد

چیچہ وطنی: ضلع ساہیوال میں 106 گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں. مسیحی برادری اپنا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر رانا محمد عاطف اکرام خاں نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ چیچہ وطنی میں ایس ایچ او سٹی عزیز احمد چیمہ اور ایس ایچ او صدر رائے خضر حیات نے گرجا گھروں کے اندر اور اطراف پولیس آفسران اور اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔