فحش فلمیں دکھانےوالوں کی شامت آگئی

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی میں فحش فلمیں دکھانےوالوں کی شامت آگئی دکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔شراب فروش بھی شکنجے میں آگیا۔

میانوالی: تھانہ کندیاں پولیس کا مخبر کی اطلاع پرمنشیات فروشوں اور فحش فلموں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

میانوالی: دوران کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش محمد طلال سکنہ کندیاں سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔

میانوالی: ایک اور کاروائی کے دوران علی موبائل فیصل چوک کندیاں کے مالک علی قوم راجپوت کو فحش فلموں سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

میانوالی: ملزم اپنی موبائل شاپ پر بچوں کو موبائل میں فحش فلمیں ریکارڈ کر کے دیتا تھا۔

میانوالی : تھانہ کندیاں میں دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج لئے گئے ہیں۔

میانوالی: ڈی پی او میانوالی کی طرف سے ایس ایچ او کندیاں ملک وقاص اعوان کو شاباش دی گئی۔