میانوالی میں واٹر سپلائی سکیموں کے ملازمین گیارہ ماہ سے تنخواہ سے محروم

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

ضلع میانوالی میں واٹر سپلائی سکیموں کے ملازمین کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے۔پچھلےگیارہ ماہ سے ملازمین تنخواہ سے محروم بچوں کی فیسوں کےلیے بھی اب پیسے نہیں خداراہمارے اوپررحم کیاجائے ۔ملازمین کی دہائیاںضلع میانوالی میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام کرنے والے 413 ورک چارج اور 47 مستقل ملازمین کو گذشتہ گیارہ ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی جسکی وجہ سے 460 خاندانوں کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے اور غریب ملازمین پائی پائی کے محتاج ہو گئے ہیں اور اپنے بچوں کے سکولوں کی فیسیں بھی دینے سے قاصر ہو گئے ہیں جس سے اکثر سکولوں سے بچوں کو نکال دیا گیا یہ بات ملازمین یونین کے ضلعی صدر عبدالرزاق نے تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ ترگ شریف میں پرامن احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے میڈیا سے کی چوہدری عبدالرزاق نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہمارے غریب ملازمین اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں سیکرٹری فنانس پنجاب اور ضلعی حکومت میانوالی کے درمیان فٹ بال بنا دیا گیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بقول سیکرٹری فناس پنجاب وہ ہر ماہ ان ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ ضلعی گورنمنٹ میانوالی کو بھجوا رہے ہیں اور سیکرٹری نے دو دفعہ ضلعی حکومت کو تنخواہیں دینے کے آرڈر بھجوائے ہیں لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی

پنجاب ورکرز یونین ضلع کونسل میانوالی کے ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، سیکرٹری فنانس پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سےاپیل کی ہے کہ ہمارے گھروں کے چولہے بجھنے سے بچائیں یونین کے صدر نے کہا کہ اگر ضلع کونسل نے 15 دن تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو 460 ملازمین اپنے خاندانوں سمیت پنجاب اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے