جامعہ سندھ کے تمام کیمپسز میں موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع.

 کراچی…رمضان مغل
جامعہ سندھ اور اس کے تمامکیمپسز میں موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری 2018ءتک توسیع.
رجسٹرار جامعہ سندھ جام شورو کی جانب سے ایک سرکیولرجاری کرکے یونیورسٹی اور اس کے تمام کیمپسز میں موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری 2018ءتک توسیع کی گئی ہے۔ سرکیولر کے مطابق جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز میں تدریسی عمل اب پیر 8 جنوری 2018ءسے شروع ہوگا، جبکہ انتظامی عملہ بدستور اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہے گا۔