سرےنگر ….مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوںکی شہادت پر منگل کو ضلع پلوامہ کے علاقوں ترال اور آری پل میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوںکو پیر کو اونتی پورہ کے علاقے لیتہ پورہ میں ایک حملے میں شہید کردیاتھا۔ مختلف علاقوں میںتمام دکانیں، تجارتی مراکز ، سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔



