
اسلام آباد …. وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید 15اضلاع کو وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے،وہ منگل کو وزیراعظم قومی صحت پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نوید کامران بلوچ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ارفاق اور سٹیٹ لائف کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا صحت عامہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، جس کا دائرہ کار پورے ملک تک پھےلایا جا رہا ہے اور اس پروگرام کے تحت غرےب مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔ وفاقی وزیر قومی صحت نے ہداےت کی کہ پاکستان بھر مےں مزےد 15 اضلاع جن میں مظفر گڑھ، یےہ، لودھراں، ملتان، راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی، بھکر، خوشاب، بہاولنگر، بہاولپور اور حافظ آباد ،جب کہ صوبہ سند ھ سے نوشہرو فیروز صوبہ بلوچستان سے قلعہ عبداللہ اور خضدار شامل ہیں میں صحت پروگرام کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ۔




