چین ہر قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا, چینی سفیر کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

اسلام آباد …. چین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔پاکستان میں چینی سفیر یاو جنگ نےیہ بات قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دیگر معاملات کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ ٹویٹ بھی زیر بحث لایا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے چینی سفیر یاﺅ جنگ کو ان کے ”دوسرے گھر“پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان مخالف ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ انکا ملک ہر قسم کی صورتحال میں پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔انہوں نے پاکستان کی سلامتی و استحکام کے حوالے چین کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک چین تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کی نگہبانی کرتے ہیں بلکہ جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کیلئے بھی نہایت ضروری ہیں۔انہوں نے افغانستان میں سیاسی مصالحت کی ضرورت پر زور دیا