ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات

اسلام آباد …. ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2018-19 کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ، الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ راجہ محمد شفقت عباسی ایڈووکیٹ کو الیکشن بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں مرزا نبیل طاہر ایڈووکیٹ اور شازیہ سلیم ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ بدھ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی جس میں صدارت کے لئے ریاست علی آزاد اور سردار ارشد محمود خان نے کاغذات جمع کرائے جبکہ نائب صدر کے لئے میاں محمد ارشد جاوید اور نوشین گل کھرل نے اپنے اپنے کاغذات جمع کرائے ، جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے 3امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں خورشید احمد بٹ ، پیر فدا حسین ہاشمی اور راجہ عنصر محمود کیانی شامل ہیں جوائنٹ سیکرٹری کے لئے حافظ کوثر حسین گوندل اور زاہد علی خان نے کاغذات جمع کرائیں ، الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 5جنوری کوحتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی جبکہ13جنوری کو انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا ، 11جنوری کو پروجیکشن میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا ، 450خواتین وکلاء سمیت 2600ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔