بھارت باز نہ آیا مسلسل سیز فائر کیخلاف ورزی ، 6افراد شہید 17 زخمی

بھارت باز نہ آیا ورکنگ بائونڈری پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی سیالکوٹ کے چارواہ ، ہرپال اور اکھنور سیکٹر کی شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، 4خواتین سمیت6افراد شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد مویشی جاںبحق ۔ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی
بھارت باز نہ آیا سیسز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے بھارتی سیکورٹی فورسسز سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے سیکٹرز چاروا، ہرپال، کھنوراور سجیت گڑھ سمیت دیگر سیکٹرز پر بلا شتعال فائرنگ اور مارٹر گولوں کا بے دریغ استعمال کیا رہا ہے جس سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے درجنوں دیہات جن میں ہرپال، چارواہ ، جروال، کھنور، ہرناں والی، بینی سلہریاں، باجڑہ گڑھی، کندن پور،تلسی پور ، عمرانوالی وغیرہ شامل ہیں کو نشانہ بنایا گیا فائرنگ و گولہ باری کے نتیجہ میں 4خواتین سمیت6 افراد شہیدجبکہ17 افراد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 15سالہ مریم بی بی،70سالہ اشرف 32سالہ شکیلہ ،42سالہ عمران،25سالہ خورشید بی بی، اور شازیہ شامل ہیں ، جبکہ زخمیوں میں 5سالہ عمر ،14سالہ سلمان50سالہ نامعلوم خاتون،32سالہ تنزیلہ بی بی ،35سالہ امرین 32سالہ رخسانہ29سالہ فہمیدہ ,صدف ،21سالہ رابعہ ،رضیہ بی بی ،50سالہ محمود احمد ،4سالہ محمد علی،36سالہ عمران ،16سالہ عمران،60سالہ حفیظاں بی بی،حفیظہ جاوید،40سالہ غلام فاطمہ،38سالہ تسلیم بی بی،39سالہ ثمرین ،35سالہ شبانہ ،21سالہ عائشہ ،5سالہ سمیع اللہ،65سالہ شہباز خان شامل ہیں جنہیں سرحدی علاقوں سے شدید شلینگ کے باوجود ریسکیوکر کےCMH سیالکوٹ منتقل کر دیا متعدد مویشی جاںبحق ہو گئے ہہں گولہ باری سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے گیا ہے تاہم سرحدی علاقوں میں شدید مشکلات اور فائرنگ کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے پنجاب رینجرز ۔ریسکیو1122اور ایدھی ویلفیئر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ جبکہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا پنجاب رینجرز کے جوان بھرپور جواب دے رہے ہیں ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے ضلع سیالکوٹ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا جبکہ سرحدی علاقوں میں واقع سکول بند کروا دئے گے ہیں