کامسٹیک میں بنیادی پلانٹ ٹشو کلچر تکنیک پر آن لائن کورس


اسلام آباد(نیوزرپورٹر) انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز اور پاکستان بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن سینٹر کراچی کے اشتراک سے کامسٹیک نے "بنیادی پلانٹ ٹشو کلچر تکنیک” پر آن لائن سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد کیا۔یہ کورس سائنسدانوں اور ریسرچ اسکالرز کی دلچسپی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا تھا جو پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی، جینیٹکس اور مالیکیولر بیالوجی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔یہ کورس لیکچرز اور تربیتی سیشنز پر مشتمل تھا۔ جس میں پودوں کے ٹشو کلچر کی مہارت اور استعمال کی تربیت دی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری، کوآرڈینیٹر جنرل، کامسٹیک نے کورس کے شرکا کو خوش آمدید کہا اور پودوں کے ٹشو کلچر کی تکنیک اور مسلم دنیا کی معاشی ترقی میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ایران کے زرعی بائیوٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پیجمان آزادی، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف ظفر اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر محمد عثمان نے یہ کورس آن لائن منعقد کیا۔کورس میں او آئی سی کے رکن ممالک سے 120 سائنسدانوں اور طلبا نے آن لائن شرکت کی۔