
چیچہ وطنی ،..رضوان احمد
چیچہ وطنی….گارمنٹس اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن کا اجلاس فیری لینڈ ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا۔ جس میں 50 سے اوپر دوکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران سر پرست راجہ طاہر محمود نے الیکشن کروانے کی تجویز دی۔ لیکن تمام ممبران نے متفقہ طور پر باڈی تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ متفقہ طور پر باڈی کا قیام عمل میں لانے کے بعد سر پرست راجہ طاہر محمود نے باڈی کا اعلان کر دیا۔
سرپرست راجہ طاہر محمود
صدر آصف سعید چوہدری
نائب صدر ساجد محمود
جنرل سیکرٹری محمد علی ریاض
فنانس سیکرٹری مقصود احمد
منتحب ہوئے۔
اس موقع پر انجمن تاجر اتحاد کے راہنما حافظ عابد مسعود ڈوگر۔ یوسف جمال ٹکا۔ راشد سعید بھلر۔ محمد حارث دانش۔ احمد رضا اولکھ۔ اور رانا احمد شہزاد نے بھی شرکت کی۔
سر پرست راجہ طاہر محمود اور صدر آصف سعید چوہدری نے انجمن تاجر اتحاد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجر اتحاد کے راہنماؤں اور تمام ممبران کی اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔


