پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند , موٹروے بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے کو بھی کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ایم 3 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند اور موٹروے ایم 4 کو فیصل آ باد سےگوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 2 کو للہ انٹرچینج سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹر یفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نےدھند کےدوران غیر ضروری سفر سے گریز اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔