سیالکوٹ یونین کونسل کھروٹہ سیداں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

سیالکوٹ یونین کونسل کھروٹہ سیداں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ۔ تفصیلات کے مطاپق کھروٹہ سیداں میں صفائ کا ناقص نظام ہونے کی وجہ سے ہر جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں۔ محلہ میراں صاحب میں عظیم صوفی بزرگ حضرت میراں محمد صادق کے دربار اور مسجد کے اطراف گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگی۔ لوگوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہیے۔ وزیراعلی شہباز شریف کے دیہئ صفائ بروکرام کے تحت ملنے والا فنڈ غائب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اہل محلہ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور۔ اھل علاقہ کا جمعہ کے روز احتجاج اور ضلع چئرمین حناء ارشد وڑائچ ، ڈی۔سی۔او سیالکوٹ اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہیے۔ ورنہ ضلع کونسل کے سامنے اختجاج کیا جائے گا۔
رپورٹ سید عارف حسین شاہ