نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 183رنز سے ہرا کرسیریز اپنےنام کر لی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرا ون ڈے 183رن سے ہرا کر  5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈنیڈن کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں کیویز کے  258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی بحران کا شکار رہی اور پوری ٹیم 27 اعشاریہ 2 اوور میں 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں جب اننگ کا آغاز کیا تو 2 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 ٹاپ آرڈر کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر اظہر علی مسلسل تیسرے ون ڈے میں بھی ناکام رہے اور صفر پر آوٹ ہوئے۔ انجری کے بعد واپس آنے والے فخر زمان بھی اس بار نہ چل سکے اور وہ  2 ان بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والے محمد حفیظ بھی کھاتہ کھولے بغیر واپس چلے گئے۔

ٹیم کا اسکور پر 12 ویں اوور میں جب 13 رن ہوا تو جلد بازی میں رن لینے کی کوشش میں بابر اعظم رن آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شعیب ملک 3 رن بنا کر فرگوشن کو وکٹ دے بیٹھے۔

ان کے بعد آنے والے آل راونڈر بیٹسمین شاداب خان بھی ناکام رہے اور بغیر کسی مزاحمت کے صفر پر آوٹ ہوگئے۔ جب ٹیم کا اسکور 30رن پر پہنچا تو فہیم اشرف 10 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں حسن علی 1، محمد عامر 14 اور رومان رئیس 16 رن ہی بنا سکے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 27 اعشاریہ 2 اوور میں 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈنیڈن کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 258رنز کا ہدف دیا۔

اس سے قبل ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ دوسرے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔