
پاکستان اور بھارتی ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پرخصوصی رابطہ، پاکستانی ڈی جی ایم او نے گزشتہ روز ورکنگ باوَنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا معاملہ اٹھایا
آءی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطے میں بھارت کی جانب سے پاکستانی شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کے امور سے تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر پربھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھاتے ہوءےمؤقف اختیارکیا کہ اس قسم کی خلاف ورزیاں سیز فاءر لاءن معاہدے کی صریحا خلاف ورزی ہے،
پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ڈی جی ایم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوءے بتایا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 6 معصوم شہری شہید جب کہ 26 شدید زخمی ہوئے،
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے، پاک فوج مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کرے جاری رکھے گی،
آئی ایس پی آر کے مطابق کوکمانڈر گوجرانوالہ نے ورکنگ باوَنڈری پر متاثرہ علاقوں کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ میں فاءرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر نوید حیات نے بھی ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے جوانوں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی بھی،



